امریکہ میں 5جی سروس کی شروعات۔ بڑی ائر لائنز کی 320 پروازیں منسوخ

نیویارک (پاک ترک نیوز)بڑے مسافروں اور کارگو کیریئرز نےجمعرات کے روز بھی 5G وائرلیس رول آؤٹ سے پہلے امریکہ جانے اورآنے والی اپنی کچھ پروازیں منسوخ کر دی تھیں ۔حالانکہ 5جی سروس دینے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوںاے ٹی اینڈ ٹی اور ویرزون کی جانب سے وائرلیس سروس کی شروعات کی امریکہ کےکچھ حصوں میں تاخیر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا تھا ۔
بین الاقوامی کیریئرز جو وائیڈ باڈی بوئنگ 777، 787 اور دیگر بوئنگ طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیںنے امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور شکاگو میںقائم طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی جانب سے وارننگ کے بعد ابتدائی پروازیں منسوخ کر نے کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیاتھا۔
البتہ ایئر فرانس اور آئرلینڈ کی ایر لنگس سمیت ایئربس طیارے استعمال کرنے والی ایئر لائنز نئی 5 جی سروس سے کم متاثر نظر آرہی ہیں۔ پر پروازوں کی معلومات دینے والی ویب سائٹ "فلائٹ اویر” کےمطابق، ایئر لائنز نے بدھ کی رات تک 320 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی تھیںجو امریکہ کی کل پروازوں کا 2فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ دریں اثناء ائیرلائن انڈسٹری کے ایک تجارتی گروپ، ایئر لائنز فار امریکہ نے کہا ہےکہ پروازوں کی یہ منسوخیاں اتنی بری نہیں تھیں جتنا کہ خدشہ تھا کیونکہ اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرزون نے درجنوں ہوائی اڈوں کے قریب 5G کے رول آؤٹ کو عارضی طور پر کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جبکہ صنعت اور حکومت ایک طویل مدتی حل پر کام کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More