امریکہ نے بھی شرح سود میں اضافہ کردیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے بھی شرح سود میں اضافہ کردیا جبکہ ملک میں مہنگائی کا 41سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ماہرین کےمطابق یہ گزشتہ 30 سالوں میں بڑھائی گئی سب سے زیادہ شرح ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں شرح سود میں صفر اعشاریہ سات پانچ بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا گیا۔مہنگائی نے 41سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
فیڈرل ریزرو نے امریکا میں تاریخی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے شرح سود میں صفر اعشاریہ سات پانچ بیسزپوائنٹس کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود 1.75 فیصد ہوگئی ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہا جس میں شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More