واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکہ نے روس سے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں حکم نامہ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔
منگل کی شب جاری ہونے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کے سونے کی امریکہ میں درآمد ممنوع ہے، سوائے قانون کے ذریعے فراہم کردہ حد تک، یا جب تک کہ لائسنس یافتہ نہ ہو یااو ایف اے سی کی طرف سے اجازت نہ ہو۔جبکہ یہ پابندی اپنی اشاعت کے وقت سے نافذ العمل ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی دستاویز میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس پابندی کا اطلاق روسی فیڈریشن کے اس سونے پر نہیں ہوگا جو آج سے پہلے روسی فیڈریشن سے باہر موجود ہے۔مزید براں پابندی کا اطلاق خاص طور پر سونے سے متعلق تمام لین دین پرکیا گیا ہے جس میں روسی فیڈریشن کے مرکزی بینک، نیشنل ویلتھ فنڈ اور روسی وزارت خزانہ شامل ہیں۔