امریکہ نے روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرین پر حملے کے باعث روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ نے 2600روسی اور بیلاروسی افراد پر ویزے کی پابندیاں عائد کی ہیں ۔ان افراد میں روسی ٹی وی چینلز کے تین اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ جی سیون رہنماؤں نے روسی تیل پر مرحلہ وار پابندی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں جی سیون نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے اقدامات روس اور اس کے لوگوں کی تاریخی قربانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔نئی امریکی پابندیوں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب جی سیون رہنماؤں نے یوکرینی صدر سے ویڈیو کال پر بات چیت کی۔
دوسری جانب امریکی خاتون اول جِل بائیڈن اور اولینا زیلنسکی نے سرحدی گاؤں اوزہورد میں ملاقات کی۔ 24 فروری کے بعد پہلی بار اولینا زیلنسکی عوامی مقامات پر نظر آئی ہیں۔
اولینا زیلنسکی نے جِل بائیڈن کے دورے کو جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے، جبکہ جل بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس تباہی کا سبب بننے والی جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More