واشنگٹن (پاک ترک نیوز) کورونا کیسز میں نمایاں کمی کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان سمیت 6ممالک پر کورونا سفری پابندیاں نرم کردیں۔تفصیلات کےمطابق مطابق پاکستان، انڈیا، جاپان، لائبیریا، گیمبیا اور موزمبیق کے لیے اپنی کووڈ 19 سفری پابندیوں کو نرم کردیا ہے۔
امریکہ نے پاکستان کو اگست میں کوڈو 19 ٹریول ایڈوائزری کے رسک لیول 2 میں رکھا تھا اب کورونا کیسز میں واضح کمی کے باعث لیول ون کی کم ترین سطح میں شامل کردیا ہے ۔
چیک ریپبلک، ہنگری اور آئس لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تینوں ممالک کے لیے اپنی سفری سفارشات کو لیول فور یعنی بہت زیادہ رسک تک بڑھا دیا ہے اور امریکیوں کو ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان میں ہفتے کے روز اب تک کے سب سے کم کورونا کیسز کا تناسب 0.78 فیصد ریکارڈ کیا تھا اور روز بروز کورونا کیسز کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے۔ یومیہ تعداد 200 تک محدود ہوگئی ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ