امریکہ نے یوکرین کیلئے مزید 80کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے یوکرین کو مزید 80کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔یہ سکیورٹی امداد روس کے حمولں سے نمٹنے کیلئے دیئے جائیں گے ۔
امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 800اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی فراہم کرے گا جس کامقصد روس کے فضائی حملوں کو روکنا ہے۔
اقوام متحدہ بھی یوکرین کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مزید 4 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔یہ رقم خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اہم اشیا یوکرین پہنچانے اور ضرورت مندوں کی نقد امداد کے لیے استعمال ہو گی۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں عالمی بینک نے بھی یوکرین میں خطرے کی زد میں موجود عوام کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے عالمی بینک نے 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ عالمی بینک کی یہ تمام امدادی رقم پہلے سے منظور شدہ 3 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More