اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈولڈ بلوم نے کہا ہےکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کیلئے تیار ہے۔ ڈونلڈ بلوم گزشتہ ماہ پاکستان پہنچے اور انہوںنے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے این نازک دور میں اپنا عہدہ سنبھالا۔
پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کی تاریخ بہت پرانی ہے تاہم ان میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ انہیں امریکہ کی ایما پر حکومت سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے بیرونی طاقتوں کے غلاموں سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست عوامی مہم چلائی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ باوجود نئی حکومت آنے کے امریکہ پاکستان میں اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا نہیں کر پارہا ۔
یاد رہے کہ اسلام آبادمیں گزشتہ چار سال سے کوئی امریکی سفیر تعینات نہیں کیا گیاتھا۔ موجودہ سفیر ڈونلڈ بلو م چار سال میں پہلے کل وقتی امریکی ایلچی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے معاشرے کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائے گا۔ نہ صرف حکومت بلکہ سیاسی رہنماوں، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور نوجوانوں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔
امریکہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے کہ اسے سنے گا اور سمجھے گااور یہاں کے لوگوں تک امریکی نظریات اور خیالات پہنچائے جائیں گے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جلد پاکستان میں مختلف قسم کے امریکی سیاحوں کو دیکھیں گے ۔