امریکہ کاربن اخراج کو کم کر رہا ہے، صدر جو بائیڈن

شرم الشیخ )پاک ترک نیوز ( امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے راہ پر چل رہا ہے۔ بائیڈن نے دنیا پر زور دیا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
امریکی معیشت کو سرسبز بنانے کے لیے امریکی صدر نے 369 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری کو کامیاب قرار دیا، کہا یہ پیکج ان کے ملک اور پوری دنیا کے لیے “مثال بن جائے گا۔
جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ آب و ہوا کا بحران انسانی اور قومی اقتصادی اور ماحولیاتی تحفظ اور کرہ ارض کی زندگی سے متعلق ہے۔
مصر میں خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اگلے 7 سال میں 2005 کی سطح سے 50 فیصد تک اخراج کو کم کرنے کے اپنے ہدف کو پورا کرے گا۔انہوں نے میتھین کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More