امریکہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کا جواز ڈھونڈنے کیلئے ایک جعلی ویڈیو بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ واشنگٹن نےکہا ہے کہ اسکے پاس ایسی انٹیلی جنس معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اس ویڈیو پر ایک جعلی یوکرینی حملے کی منظر کشی کے گا تاکہ اسے حملے کا جوازمل جائے۔
پینٹاگون کے مطابق جعلی حملے کی منظر کشی پر مشتمل ایسی پراپیگنڈا ویڈیو تیار کرے گا جس میں لاشیں اور اداکار وں کو بطور سوگوار دکھایا جائے گا۔ اسکے علاوہ اس میں تباہ شدہ مقامات کے ساتھ ساتھ فوجی سازو سامان کی تصاویر بھی شامل ہوں گی۔
امریکی حکام کے مطابق امریکہ کو اسکے عزائم سے روکنے کیلئے انتہائی خفیہ اطلاع کو عام کرنا پڑا۔
گزشتہ ماہ بھی وائٹ ہاوٗس نے کہا تھا کہ امریکہ کے پاس انٹیلی جنس ہے کہ روس نے مشرقی یوکرین میں ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہے۔