امریکہ سویڈن، فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کیلئے ترکی کو منائے گا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
بائیڈن انتظامیہ نے کہ ہےکہ امریکہ نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کیلئے انقرہ سے رابطے میں ہے اوراتحاد کے دیگر ارکان کی جانب سے نیٹو کی توسیع کے حق میں خاطر خواہ حمایت حاصل ہے۔
اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ تھا کہ انکا ملک نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کو مثبت انداز میں نہیں دیکھتا ۔
ماہرین کے مطابق ترکی ان دو ممالک کی نیٹو میں شمولیت کو پی کے کے اور وائے پی جی کی امریکی اور یورپی ممالک کی حمایت ترک کرنے سے مشروط کرے گا۔ اگر اردوان امریکہ کو اس نکتہ پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ اردوان کی ایک بڑی سیاسی و سفارتی کامیابی تصور ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More