امریکہ کا یوکرین کیلئے 40ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی کانگریس نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کی جانب سے کسی ملک کو دیے جانے والا یہ سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔
امریکی کانگریس نے صدر بائیڈن کی درخواست پر امداد کی منظور ی کے عمل کو تیز ی نمٹایا تاکہ دوران جنگ جلد از جلد امداد پہنچائی جا سکے۔
کانگریس کے اس امدادی پیکج اور دیگر اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے یوکرین کے حوالے سے اہداف بدل چکے ہیں ، وہ اب صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ یوکرین کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار کرکے روس کو شکست دینا چاہتا ہے۔
بعض ماہرین کے مطابق ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ روس کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہو گی جو پہلے ہی شدید معاشی پابندیوں میں جکڑا ہو ا ہے۔
پانچ ارب ڈالر جنگ کی وجہ سے خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھی رکھے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More