امریکہ کی بھارت میں توہین رسالت کی مذمت

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکہ نے بیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کے ارکان کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی ہے۔ مذمت امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے آئی۔
پانچ جون کو بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما اور پارٹی کے ایک اور رہنما، نوین کمار جندال نے نبی آخر الزمان ص کے بارے میں اہانت آمیز تبصرہ کیا جس کے بعد پوری دنیا سے بی جے پی اور حکو مت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کے بعد بی جے پی نے ان بیانا ت سے خود کو علیحدہ کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کا اعلان کیا۔
پارٹی نے شرما کی رکنیت معطل کردی جبکہ جندال کو جماعت سے نکال دیا گیا۔ سب سے زیادہ ردعمل عرب بالخصوص خلیجی ریاستوں سے آیا۔ جبکہ بھارت میں مسلمانوں نے مظاہرے کیے۔بھارتی حکومت نے ملک میں مسلمان مظاہرین کے خلاف بد ترین کریک ڈاون کیا۔اتر پردیش نے کئی مسلمانوں کو گرفتار کیا۔جبکہ کہ مظاہروں میں شامل کئی افراد کے گھر مسمار کردیے گئے۔
کئی علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More