امریکہ کی جانب سے روس پر ایک اور کاری ضرب، جرمنی بھی نا خوش

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ جرمنی کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائےگا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو نورڈ سٹریم 2نامی گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑجائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ جرمنی کا اس معاملے میں اعتما د میں لیا گیا ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا پائپ لائن ابھی تک فعال نہیں ہے جس سے امریکہ اور اسکے اتحادی بہتر سیاسی پوزیشن میں ہیں
کیا نورڈ سٹریم 2پر پابندیاں زیر غور ہیں؟
حال ہی میں امریکہ اوراسکے یورپی اتحادیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے بھاری اقتصادی نقصان کا سامنا کرنا ہوگا۔ لیکن کیا اقتصادی پابندیوں میں اس پائپ لائن کو بھی نشانہ بنایا جائے گا یہ اس امریکی بیان سے ظاہر ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن روس سے جرمنی تک روسی گیس کی ترسیل کا منصوبہ ہے جو دونوں ممالک کیلئے بہت اہم ہے لیکن اس منصوبے کے بہت سےمخالف اسے ناکام ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔گوکہ جرمنی اور فرانس روس پر پابندیوں کے حامی نہیں ہیں اور جرمنی روس کے خلاف یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی مخالفت کرتا ہے جس سے نیٹو کے روس کے خلاف اتحاد پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں جرمنی کی جانب سے اس امریکی بیان پر کیا رد عمل دیا جاتا ہے یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More