انقرہ(پاک ترک نیوز)
روس یوکرین جنگ کے باعث بنیادی طور پر توانائی ، خوراک کی قیمتوں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کی سالانہ افراط زر کی شرح مئی 2022میں 8.8فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اپریل میں 8.1فیصدتھی جبکہ گزشتہ برس افراط زر کی یہ شرح صرف 2.3فیصد تھی۔
یورپ کے علاوہ امریکہ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک افراط زر، مہنگائی اور اس سے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کی کوشش کررہےہیں ، گوکہ کچھ ممالک میں یہ شرح ابھی کم ہے تاہم کئی ممالک اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔