امریکہ یونان کو 9.4ارب ڈالر کے جنگی بحری جہازفروخت کرے گا

واشنگٹن ڈی سی (پاک ترک نیوز)امریکہ کی حکومت نے یونان کو پہلے سے منظور شدہ اڑھائی ارب ڈالر کے دفاعی سامان کی فراہمی کے علاوہ اب 6.9ارب ڈالر کے جنگی جہاز فروخت کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان امریکہ کا اہم نیٹو اتحادی ہے جس نے ہرموقع پر امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔اسی بنا پر امریکی حکومت نے یونان کی بحریہ کے فرگیٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے اڑھائی ارب ڈالر کے جنگی سازوسامان کی فراہمی کے علاوہ اب یونانی بحریہ کو 6.9ارب ڈالر کےچار نئے جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔بیان کے مطابق اگر 30 دنوں میں امریکی کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوںکی جانب سے یونان کو جنگی سازوسامان کی فروخت پر اعتراض نہ کیا گیا تو اس معاہدے کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More