امریکی افواج شہریوں کی ہلاکت میں ملوث:رپورٹ

امریکی تھنک ٹیکن رانڈ کارپوریشن کی ایک مفصل رپورٹ میں امریکی افواج کو شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اس سلسلے میں اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
RAND کارپوریشن تھنک ٹینک کی ایک تحقیق نے امریکی فوج کو شہری ہلاکتوں کے الزامات کے جائزے میں "کافی کمزوریوں” اور عدم مطابقت کے لیے قصور وار ٹھہرایا ہے، اور پینٹاگون نے ایک وسیع جائزے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی فوج کے 29 اگست کو کابل میں ایک ہائی پروفائل ڈرون حملے کے بعد جس میں سات بچوں سمیت 10 شہری ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد سے امریکی فوج کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں نہ صرف ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکامی ہوئی بلکہ بچوں سے سمیت شہریوں کی موت کا سبب بنا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More