امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More