امریکی سی آئی اے کا ’’چائنا مشن سینٹر‘‘ کیا ہے؟

چین کی بڑھتی ہوئی عسکری، معاشی اور اقتصادی طاقت کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ کی سیکیورٹی ایجنسی سی آئی اے نے ’’چائنا مشن سینٹر‘‘ قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر کو صرف اور صرف چین کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ایجنسی کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین آج امریکہ کا سب سے بڑا حریف ہے۔ چین کی بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے امریکی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

دو بڑی عالمی طاقتوں روس اور چین کے درمیان سرکاری سطح پر تعاون فروغ پا رہا ہے۔ ولیم برنز نے کہا کہ چائنا مشن سینٹر امریکہ کے سب سے بڑے حریف کے خلاف مختلف آپریشنز ترتیب دے رہا ہے۔

امریکہ کو 21 ویں صدی میں جغرافیائی سطح پر سخت سیاسی خطرات کا سامنا ہے اور اس میں چین سرفہرست ہے جو امریکی مفادات کے لئے ایک بڑا خطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔

وہائٹ ہاؤس نے مارچ میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چین عالمی سطح ایک پُرعزم طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔امریکہ دنیا میں وہ واحد سپر پاور ہے جو اس خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکہ کی طرف سے چین کو معاشی، سفارتی، عسکری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے امریکہ اپنی تمام توانائیاں چین کو کمزور کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔

امریکی سی آئی اے چین مخالف سرگرمیوں کے لئے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی مشن سینٹر قائم کرے گا تاکہ چین کی ہر سرگرمی کی کڑی نگرانی کی جا سکے۔

نئے ٹیکنالوجی مشن سینٹر کے ذریعے نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، اکنامک سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل ہیلتھ کے شعبے پر نظر رکھی جائے گی۔

ولیم برنز نے کہا کہ امریکہ کو چین کی جدید ٹیکنالوجی سے بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔ مختلف ممالک میں چین کی انٹرنیٹ اور فائیو جی ٹیکنالوجی نے امریکہ کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔

امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے اپنے اسٹاف سے کہا کہ انہیں آنے والے وقت میں اپنے سب سے بڑے حریف چین کے ساتھ جغرافیائی سیاسی سطح پر سنگین چینلجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی سی آئی اے اس مشکل ترین حریف کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے سی آئی اے اسٹاف سے کہا کہ انہیں اپنے اسٹاف کے ٹیلنٹ پر پورا بھروسہ ہے اب ہمیں ایک مربوط اور مؤثر حکمت عملی اپنانی ہو گی تاکہ اس مشن کو کامیاب بنایا جا سکے۔

ولیم برنز نے کہا کہ آنے والی دہائیوں میں امریکہ اپنی عالمی لیڈرشپ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More