امریکی طالب علموں نے 25گھنٹے 35منٹ کا طویل انٹرویو کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں دو یونیورسٹی طالب علمو ں نے ایک دوسرے کا ریڈیو پر 25گھنٹے 35منٹ کا انٹرویو لے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔گنیز ٹیم کا کہنا ہے کہ طویل ترین انٹرویو کیلئے ابھی تک باقاعدہ ان کے نام شامل نہیں کئے گئے تاہم دو تین ماہ کے اندر ان کو شامل کرلیا جائے گا۔اس سے قبل 25گھنٹے 26منٹ کا طویل انٹرویو ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے ۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ کی ریاست اوہائیو میں زکیری سنوٹکو اور کولن کینیڈی نے براہِ راست انٹرویو منعقد کیا جسے انسٹاگرام اور ٹوئیچ پر بھی لائیو دکھایا گیا۔اس سے قبل 25گھنٹے 26منٹ کا طویل انٹرویو
زکیری سنوٹکو ہپ ہاپ 808s اور جان کیرل یونیورسٹی کے ڈبلیو جے سی یو-ایف ایم میں Mixtapes نامی شو کے ایگزیکیوٹیو پروڈیوسر ہیں. دونوں نے اپنے شو کا آغاز 5 فروری کو شام 7 بجے کیا، جبکہ اختتام 6 فروری ساڑھے 8 کیا۔
موجودہ سب سے طویل ریڈیو انٹرویو 25 گھنٹے 26 منٹ طویل کے طور پر درج کیا گیا ہے، جو 8 نومبر 2021 کو بنایا گیا تھا لیکن جلد ہی اسے اوہائیو کے ریڈیو جوکیز کے نام کر دیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More