امریکی ڈالر کا غلبہ خطرے سے دوچار:آئی ایم ایف

(پاک ترک نیوز)
آئی ایم ایف نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پانبدیوںکے بڑھتے ہوئے استعمال سے امریکی ڈالر کا عالمی معاشی نظام میں غلبہ ختم ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے کہ ہے کہ روس پر عائد غیر معمولی مالی پابندیوں کے بعد عالمی مالیاتی نظام میں امریکی طاقت میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
روسی معیشت کو نشانہ بنانے والے مغربی ممالک کے اقدامات سے بین الاقوامی مالیاتی نظام کے بکھرنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کچھ ممالک ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں تجارت کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔
روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہےکہ اسکی گیس کے غیر ملکی خریداروں کو یکم اپریل سے روبل میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ادائیگیاں روبل میں نہ کی گئیں تو گیس کی فراہمی روک دی جائے گی۔
روسی قدرتی گیس کی خریداری کیلئے مختلف یورپی ممالک کو روسی بینکو ں روبل اکاونٹس کھلوانے پڑھیں گے جن کے ذریعے ادائیگیاں ہو سکیں گی۔
پیوٹن نے کہا کہ اگر روبل میں ادائیگیاں نہیں کی جاتیں توہم خریداروں کو ڈیفالٹ سمجھیں گے ۔ کوئی ہمیں مفت میں کچھ نہیں بیچے گااسی طرح ہم بھی خیرات نہیںکرسکتے ۔ پیوٹن کا یہ فیصلہ ڈالر پر انحصار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی ایم ایف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر مرکزی بینکو ں کے پاس امریکی ڈالر کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More