امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 41 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں 41 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 1 روپے 50 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 90 پیسے پر آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More