اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں کہ رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے ؟
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔