انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گی

نیویارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثر کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنآ پر یہ اعلان کیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی البتہ یہ دورہ کب شیڈول ہے اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچائی جس سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر اور بےگھر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی 2005 میں زلزلہ متاثرین اور 2010 میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچیں تھیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More