انسٹا گرام کی متعصبانہ پالیسی فلسطین کے بارے میں پوسٹس روکی جانے لگیں،سپر ماڈل کا شکوہ

نیویارک (پاک ترک نیوز)
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ انسٹاگرام پر فلسطین کے بارے میں کچھ پوسٹ کرتی ہیں توانہیں خاموش کر دیا جاتا ہے۔
پیر کے روز اپنے ایک بیان میں بیلا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے انسٹاگرام نے مجھے اپنی کہانی پوسٹ کرنے سے معذور کر دیا ہے۔اور ایسا صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب میں فلسطین پر مبنی کوئی بھی چیز پوسٹ کرتی ہوں۔کیونکہ جب میں فلسطین کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں تو مجھ پر فوری طور پر سائے پر پابندی(شیڈو بین) لگ جاتی ہے۔چنانچہ میرے 10لاکھ کے لگ بھگ مداح میری کہانیاں پڑھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
سائے پر پابندی(شیڈو بین) عائد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آپ کی نمائش کو محدود کر دیا گیا ہے اور صرف آپ اور آپ کے براہ راست پیروکار ہی آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More