انقرہ میں اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یادگاری تقریب

انقرہ (پاک ترک نیوز ) 2014 میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والےطلبا اور عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انقرہ میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، میونسپلٹی کیشیرین کے حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سفیر سائرس قاضی نے کہاکہ 16 دسمبر 2014 کے المناک دن اے پی ایس پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے۔یہ قتل عام ہماری تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک تھا جس نے ہر پاکستانی کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا تھا۔ سائرس سجاد قاضی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بحیثیت قوم ہم عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی بھی ایسے سانحات ہم پر نہیں آنے دیں گے۔
سفیر قاضی نے ترکی کے عوام کا شکریہ ادا کیا جو دنیا کے پہلے ممالک میں شامل تھے جنہوں نے غم کی اندھیری گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ غمزدہ خاندانوں اور پاکستانی قوم کے لیے ہمدردی کا اظہار، یہ ترکی میں ہمارے بچوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھے گا،‘۔


پاکستانی سفیر نے Kecioren میونسپلٹی کے اہلکاروں کے ساتھ اے پی ایس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جس کے بعد معصوم مرحومین کے لیے دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔
16 دسمبر 2014 کو جب اے پی ایس پشاور پر گھناؤنا حملہ ہوا تب ترکی کے عوام اور قیادت نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی اور قومی سوگ کا اعلان کیاجبکہ یکجہتی کے اظہار کے طور پر، Keçiören میونسپلٹی اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (AK) پارٹی کے یوتھ ونگ کے اراکین نے انقرہ کے Keçiören میںاے کے پارٹی میموریل فاریسٹ میںہرشہید کے لیے ایک درخت لگایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More