انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 238 روپے ہو گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 238روپے ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے16 پیسے مہنگا ہو گیا۔امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 238 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس 55 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کےدوران انڈیکس 41 ہزار 735 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More