انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید 91 پیسے گر گئی

کراچی: (پاک ترک نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔انٹربینک میں ڈالر91پیسے کی کمی سے 176 روپے 60 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا، دو روز میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 64 پیسے کمی ہوئی ہے۔
گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں خاصی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی کے باعث 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More