انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری 

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی کرنسی میں 3روپے ایک پیسے کا بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ۔ امریکی کرنسی ڈالر 225روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا تاریخ ساز اضافہ ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے اضافے کے ساتھ 224 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔

سٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں بھی 227 پوائنٹس کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More