انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 199روپے 50پیسے ہو گی ۔
مسلسل کئی روز گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ۔ڈالر آج ایک روپیہ 58 پیسے کے بڑے اضافے کے بعد 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں 173 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More