کراچی (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض بحالی کی منظوری کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 37پیسے سستا ہو کر 218روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/t0q5QjmALJ pic.twitter.com/xtRfnLy2Ca
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت کا رجحان جاری ہے ۔