انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکی کرنسی کی قدر میں مزید ایک روپیہ 56 پیسے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی آرہی تھی، تاہم انٹربینک میں آج پھر ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں مزید ایک روپے 56 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپےاضافہ ہوا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More