کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ،ڈالر 220روپے کی سطح سے نیچے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2.27 روپے کمی سے 219.64 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 28 جولائی کی سطح (244 روپے) کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 26 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔