انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔روپے کی قدر بحال ہونا شروع انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ ڈالر 234روپے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 234روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر4روپے83 پیسےسستا ہو گیا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کردی۔
آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More