کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی کرنسی کی قیمت 2روپے 11پیسے کم ہو گئی ۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر 224روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر دو روپے گیارہ پیسے کی کمی سے 224روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر226روپے 15پیسے کی پر بند ہوا تھا ۔