انٹر بینک میں ڈالر 207روپے 75پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 207 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ شہباز حکومت میں امریکی ڈالر 24 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا،مخلوط حکومت کے دوران بیرونی قرض 3 ہزار ارب روپے بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس 41ہزار615پوائٹس پر پہنچ گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More