انٹر بینک میں ڈالر 8روپے 99پیسے سستا

کراچی (پاک ترک نیوز)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 8روپے 99پیسے سستا ہو گیا ۔ ڈالر 229 روپے91 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اور سٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے91پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر8 روپے99 پیسےسستا ہو گیا۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کردی۔
آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More