انٹر بینک میں ڈالر202روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 202روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی قیمت میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی رہی ، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے گر کر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا تھا۔
دن کے آغاز پر مارکیٹ 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلی، دن کے وسط تک انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 638 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ دن کا اختتام انڈیکس 564 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 386 پر ہوا تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت میں ڈالر 18 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More