کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہونے لگی۔انٹر بینک میںڈالر کی قیمت میں 31پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔