انڈونیشیا میں بوئنگ کے میکس-737 طیارےپرملک میں پرواز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا نے ملک میں پیش آنے والے فضائی حادثے میں تباہی کےتین سال بعد بوئنگ کے میکس737- طیارے پر سے ملک میں پرواز پر عائد پابندی اٹھا نے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس پر عمل درآمد ضروری انتظامات کے بعد کیا جائے گا۔یہ پابندی 2018 میں مقامی ائرلائن "لائن ائر” کے میکس 737- کوپیش آنے والےفضائی حادثے میں تباہی کے بعد لگائی گئی تھی۔
انڈونیشیاء کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ مقامی کیریئر لائن ایئر کے ایک میکس- 737ہوائی جہاز کی اندرون ملک پرواز کےاکتوبر 2018 میں اڑان بھرنے کے فوراً بعد بحیرہ جاوا میں گرنے سے 189 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پھر صرف چھ ماہ بعدمارچ2019ء میں ایتھوپیا کی ائیرلائنزکےمیکس 737- کے ساتھ اسی طرح کے مہلک واقعے نے دنیا بھر کے ہوابازی حکام کو طیارے کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔
بوئنگ کےاس ماڈل کے طیارے کی پر واز کی بحالی کی منظوری امریکہ ،یورپ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ملکوںمیں گراؤنڈنگ آرڈرز کے اٹھائے جانے کے بعددی جارہی ہے۔ تاہم انڈونیشیا ہوائی جہاز کے نظام میں تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد پابندی ہٹانے میں دوسرے ممالک کی پیروی کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انڈونیشیا میں مقیم ایئر لائنز کے پائلٹوں کو دوبارہ ہوائی جہاز اڑانے سے پہلے اضافی سمیلیٹر کی تربیت سے گزرنا پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More