جکارتہ(پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.8 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔چینی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور قریبی جزیرے لو مبوک میں مقامی وقت کے مطابق علیٰ الصبح 3 بجے 18منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے بالی جزیرے میں کئی گھر گر گئے جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبے 3 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔زلزلے کا مرکزضلع کرنگاسیم سے 8 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس زلزلے سے سونامی نہیں آئی۔
بالی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ ایدھی ٹیانا پوترا نے بتایا کہ ضلع بنگلی اور کنگا سم میں زلزلے سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔