ساؤتھمپٹن (پاک ترک نیوز)
لیورپول نے ایک اہم میچ میں ساؤتھمپٹن کو1-2 سے شکست دینے کے بعد اپنے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے امکانات کو سیزن کے آئندہ اور آخری ہفتے تک پہنچا دیا۔
منگل کی شب لیگ کے 37 ویں ہفتےکے اپنے اہم میچ میںجو سینٹ میری اسٹیڈیم میں کھیلا گیالیور پول المعروف "ریڈز”کی جانب سےتاکومی منامنو اور جوئل ماٹپ نے بالترتیب 27 ویں اور 67 ویں منٹ میں ریڈز کے لئے گول کیے جبکہ ساؤتھمپٹن کا اکیلا گول نیتھن ریڈمنڈ نے 13 ویں منٹ میں کیا۔
اس وقت لیورپول 37 میچوں کے بعد 90 پوائنٹس کے ساتھ لیڈر مانچسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ پیچھے رہ کر ٹائٹل کا دعویدار ہے۔جس میں
ریڈز کا مقابلہ وولور ہیمپٹن سے ہوگا جبکہ مانچسٹر سٹی اتوار کو اسٹن ولا کی میزبانی کرے گا اور چیمپئن کا تعین پریمیئر لیگ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔
لیورپول اپنے 20 ویں لیگ ٹائٹل کے لیے لڑرہا ہے، اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گاا۔ جبکہ مانچسٹر سٹی پریمیئر لیگ میں اپنی آٹھویں جیت کا تعاقب کر رہا ہے۔