انگلینڈ کرکٹ ٹیم 7ٹی ٹونٹی میچز کیلئے ستمبر میں پاکستان آئے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے لیے میچز لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غورکر رہاہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔
دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More