اومیکرون کی وجہ سے ایئر لائنز نے دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دیں

لاہور (پاک ترک نیوز)کرسمس ویک اینڈ پر دنیا بھر کی کمرشل ایئرلائنز کی طرف سے 4,500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کیونکہ کرونا کے نئے اومیکرون ویریئنٹ کی بڑھتی ہوئی لہر نے چھٹیوں کے مسافروں کے لیے زیادہ غیر یقینی صورتحال اور پریشانی پیدا کر دی ہے۔
پرواز وں کے شیڈول سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹس کے اعداد و شمار کے مطابق، ایئر لائن کیریئرز نے جمعہ کوجوسرما کی چھٹیوں اور کرسمس کے موقع پر ہوائی سفر کے لیے ایک بھاری دن ہوتا ہے ۔دینا بھر میں کم از کم 2,401 پروازیں ختم کیں جبکہ تقریباً 10,000 مزید پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ویب سائٹس کے مطابق دنیا بھر میں کرسمس ڈے کی 1,779 پروازیں بند کر دی گئیں، ساتھ ہی 402 مزید پروازیں جو اتوار کو چلنا تھیںوہ منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ اوئیر ویب سائٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز دنیا بھر میں منسوخ ہونے والی پروازوں ایک چوتھائی صرف امریکہ ہی میں تھا جہاں یونائیٹد ائرلائنز اور ڈیلٹا ائرلائنز کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ ان میں 280 پرووزیں ایسی ہیں جو صرف عملہ دستیاب نہ ہونے کی بنا پر منسوض کی گئیں۔جبکہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے نتیجے میں 80فیصد کے قریب پروازیں متاثر ہوئی ہیں کیونکہ امریکہ میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اوراسکی روزانہ اوسط 179000کیسز تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More