اومی کرون ،جاپان میں 4شہروںنے ہنگامی حالت نافذ کرنیکی اجازت طلب کرلی

ٹوکیو( پاک ترک نیوز) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کے باعث جاپان کے 4شہروں کی انتظامیہ نے حکومت ہنگامی حالت نافذ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
اجازت طلب کرنے والے شہروں میں ٹوکیو، سائیتاما، چیبا اور کاناگاوا نے شامل ہیں ۔ان شہروں کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے باعث شہروںمیں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ دیگر شہر بھی درخواست دینے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے وسطی علاقوں میں کورونا اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث ان شہروں کی انتظامیہ نے اس اقدام کی درخواست کی ہے۔ توکائی کے علاقے آئیچی، گلو اور میئے نے بھی حکومت سے ہنگامی اقدامات کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی شہر کُماموتو کے گورنر نے کہا ہے کہ شہر میں عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے پہلے ہی اس پر کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
گورنر کاہاشیما اکواو نے کہا کہ مرکزی حکومت سے بات چیت جاری ہے اور دیگر شہروں کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ نیم ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا جائے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More