اوورسیز پاکستانی اشراق نذیر نے سمندر کی گہرائی میں پاکستانی پرچم لہرادیا

ایتھنز(پاک ترک نیوز)یونان میں مقیم پاکستانی صحافی اشراق نذیر نے منفرد انداز میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منائی ۔ منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے اشراق نذیر نے بحرایجین میں 75 میٹر گہرائی میں جاکر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور 75 منٹ تک اپنے وطن کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔


یورپ میں پہلی بار سمندر کی گہرائی میں اتر کر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا ہے اور یہ اعزاز اشراق نذیر کے حصے میں آیا ہے ۔ اشراق نذیر نے بتایا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتائے کہ پاکستانی ایک امن پسند قوم ہے اور دوسرا وہ پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا ۔ اشراق نذیر ایک پاکستانی نیوز چینل نیونیوز سے وابستہ ہیں اور تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More