کراچی (پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 211 روپے کاہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 209روپے 21پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔
پچھلےہفتےجن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔