اوپیک پلس تنظیم کا تیل کی پیدوار کم کرنے کا پلان آئندہ سال کے آخر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ویانا(پاک ترک نیوز)
اوپیک پلس تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء نے تیل کی پیداوار کو اپنے جاری پلان پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نومبر سے پیداوار کو 2 ملین بیرل یومیہ تک کم کرنا شامل ہے
اوپیک کی ویب سائٹ پرپیر کے روز پوسٹ کردہ بیان کے مطابق اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار کے متفقہ پلان کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 20 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کٹوتی پر مشتمل ہے۔ ستاویز میں کہا گیا ہے کہ "شرکت کرنے والے ممالک نے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا ہے اور مارکیٹ کی پیش رفت سے نمٹنے کے لیے فوری اضافی اقدامات کرنے اور اگر ضروری ہو تو تیل کی منڈی کے توازن اور اس کے استحکام کی حمایت کی ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے اگلی میٹنگ 4 جون 2023 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بات چیت میں شامل ممالک میں سے ایک وفد کےذرائع کے مطابق اوپیک پلس مانیٹرنگ کمیٹی جو معاہدے میں حصہ لینے والے 23 میں سے آٹھ ممالک (روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق، کویت، الجزائر، وینزویلا اور قازقستان)شامل ہیں۔ا ب یکم فروری کو ملاقات کرے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 5دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں، اتحاد کے شرکاء نے نومبر سے شروع ہونے والی تیل کی یومیہ پیداوار 20 لاکھ بیرل کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے معاہدے کو آئندہ سال 2023 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More