اوپیک پلس تیل کی روزانہ پیداوار میں معمولی اضافے پر متفق

ویانا (پاک ترک نیوز)
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔جو تیل کی یومیہ عالمی کھپت کا محظ 0.1فیصد بنتا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں اوپیک پلس نے خبردار کیا کہ تیل کی تیل کی تلاش اور نکالنے کےکام میں سرمایہ کاری میں کمی 2023 کے بعد مطلوبہ مقدار میں تیل کی فراہمی کو متاثر کرے گی۔اوپیک پلس کے ممالک جن میں روس بھی شامل ہے کا اجلاس بدھ کو ہوا تھا ۔ جس میں خام تیل کی پیدوار کے لیول پر بات چیت کی گئی۔ اوپیک پلس نے خبردار کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیدوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔
خیال رہے اجلاس ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے ممالک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے پیداوار میں اضافہ کریں۔اوپیکس پلس کے فیصلے کا مطلب ہے کہ 23 ممالک پر مشتمل تنظیم کے رکن ملک اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائیں گے۔
اوپیک پلس کا اگلا اجلاس 5 ستمبر 2022 کو ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More