اوپیک پلس کا اجلاس ،فروری میں تیل کی پیداوار 4لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق

ویانا (پاک ترک نیوز)پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک )اور تیل پیدا کرنے والے اتحادی ممالک نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے باوجود تیل کی کھپت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کی امید پرفروری میں بھی تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کی اپنی پالیسی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب اور روس کی قیادت میں 23 رکنی اوپیک پلس اتحاد نےمنگل کی شام اپنے 24ویںماہانہ اجلاس میںاصولی فیصلہ کیا ہے کہ وہ فروری میں تیل کی پیداوار میں یومیہ 400,000 بیرل کا اضافہ کریں گے اور کرونا کے منفی اثرات کے باوجود تیل کی پیداوار میںاضافہ کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کے لیے روڈ میپ پر قائم رہیں گے۔
تیل پیداوار میں اضافہ آہستہ آہستہ 2020 میں کی گئی بڑی کمی کوختم کر رہا ہے۔اور ساتھ ہی طلب و رسد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تیل کی عالمی منڈی میں نہ صرف کامیابی سے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھے ہوئے ہے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافے میں بھی کامیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اوپیک پلس کے اجکاس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں نے 80 ڈالر فی بیرل کی حد کو چھو لیا ہے جو نومبر 2021 کے بعد سےاب تک سب سے زیادہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More