اوپی ایف سکولز کا معیار بیکن ہاوس روٹس وغیرہ والا ہے،پی اے سی کو بریفنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ریلوے کے آڈٹ اعتراضات اگلے اجلاس تک موخر کر دیئے گئے۔
پی اے سی کو اوپی ایف حکام نے بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران او پی ایف حکام کا کہنا تھا کہ او پی ایف سکولز میں بیس ہزار بچوں میں سے بیس بائیس فیصد بچے اوورسیز پاکستانی بچوں کے ہیں ۔بیرون ملک پاکستانیوں کے بچوں کو نصف فیس معاف ہوتی ہے ۔اوپی ایف سکولز کا معیار بیکن ہاوس روٹس وغیرہ والا ہے ۔اوپی ایف سکولز کا نصاب دینی و دنیاوی اور پاکستانی معاشرے کے مطابق ہے ۔
اوپی ایف اساتذہ کی تنخواہیں تقریبا سرکاری معیار کے مطابق بڑھائی جارہی ہیں ۔ہمارا نظام نجی ہے مگر ہم سرکاری رولز کو فالو کرتے ہیں ۔
پبلک کائونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ او پی ایف کے اساتذہ کی اکثریت پینتس ہزار تنخواہ پر آئی آج ستر ہزار تک لے رہی ہے ۔اس وقت بھی نجی شعبے میں اچھے اساتذہ پینتس چالیس ہزار میں مل رہا ہے ۔یکم جولائی دوہزار اکیس سے بڑھنے والی تنخواہیں بھی مل جائیں گی ۔اوپی ایف کے سکولز کے اساتذہ کو نجی ہونے کے باوجود میڈیکل کی بہت زیادہ سہولیات دیں گے تو ادارہ بیٹھ جائے گا ۔بھاری تنخواہوں والے اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر ان کی جگہ کم تنخواہوں والے اساتذہ لینے چاہئیں ۔
رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے معیار کو پیسوں سے نہیں تولنا چاہئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More